30 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان بھر میں یوم شہادت امیر المومنین(ع) عقیدت سے منایا جا رہا ہے

پاکستان بھر میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔

ابنا: پاکستان بھر میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام آج عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں،مختلف شہروں میں موبائل فون سروس آج صبح چار بجے سے رات آٹھ بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر آج ملک بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گی، مساجد اور امام بارگاہوں میں خصوصی مجالس کا اہتمام کیا گیا ہے۔یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر مختلف شہروں میں جلوس بھی نکالے جائیں گے۔ سیکورٹی خدشات کے پیش نظرکراچی لاہوراورکوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس معطل رہے گی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲